Tuesday, 14 June 2011

کیا انصاف ملے گا؟؟؟؟


 وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی تسلیاں تو ہمیشہ کی طرح محض تسلیاں ہی ثابت ہوئیں،خدا بھلا کرٔے چیف جسٹس کا جو سوموٹو ایکشن لے کر مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی اپنی سی کوشش ضرور کرتے ہیں، یہ الگ بات ہے کے ہماری جی دار حکومت ان کے فیصلوں کو خاطر میں نہیں لاتی۔۔۔۔۔
سرفراز شاہ کے بہیمانہ قتل پر بھی سپریم کورٹ نے فوری ایکشن لیا تو ہے،جس کے تحت بہت سے اقدامات بھی بظاہر بڑے زور و شور سی کیے بھی گۓ ہیں۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا واقعتاً مظلوموں کو انصاف ملتا ہے یا اس کیس کا انجام بھی لاپتہ افراد،سیالکوٹ کیس،اور ریمنڈ ڈیوس کیس جیسا ہوتا ہے اورسرفراز کےلواحقین بہت سے دیگرپاکستانیوں کی طرح  اپنا مقدمہ اﷲ کی عدالت میں پیش کرنے پر مجبور ھوجاتے ہیں۔۔۔
  

Saturday, 11 June 2011


میں کس کے ہا تھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ھوےہیں دستانے



رینجرزکےوحشی جوانوں کا شکار بنے والےسرفراز شاہ کے نام!!